Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں گروپ II جائیدادوں پر تقررات کیلئے آج اعلامیہ متوقع

آندھرا میں گروپ II جائیدادوں پر تقررات کیلئے آج اعلامیہ متوقع

حیدرآباد 8 نومبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں گروپ  II جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے سے متعلق اعلامیہ توقع ہے کہ کل جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ آندھراپردیش میں گروپ II کے تحت بیاک لاگ مخلوعہ جائیدادوں کو ملاکر جملہ 935 تا 950 ملازمتوں کی فراہمی کیلئے تقررات عمل میں لائے جانے کی توقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کو قطعیت دینے کا عمل جاری ہے اور اس کی تکمیل کے ساتھ ہی اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ اسی دوران صدرنشین آندھر اپردیش پبلک سرویس کمیشن پروفیسر اودے بھاسکر نے بتایا کہ کل تک گروپ II کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے سے متعلق اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT