Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں 66.3 فیصد خواتین بینک اکاؤنٹس ہولڈرس

آندھرا میں 66.3 فیصد خواتین بینک اکاؤنٹس ہولڈرس

وجئے واڑہ 24 جنوری( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں خواتین کی 66 فیصد متاثر کن تعداد بینک اکاؤنٹ رکھتی ہے ۔ قومی نیشنل فیملی ہیلت سروے کی تارزہ ترین رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے  سروے کے ڈاٹا کا حال ہی میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سائینسیس نے اجرا کیا ہے جس میں ریاست کے سماجی ۔ معاشی امور کے تعلق سے دلچسپ انکشافات ہوئے ہیں۔ ڈاٹا سروے کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے جس کے مطابق ریاست میں 66.3 فیصد خواتین بینک اکاؤنٹس رکھتی ہیں اور ان میں 58.9 فیصد کا تعلق شہری حیدرآباد سے ہے جبکہ 69.9 فیصد کا تعلق دیہی علاقوںسے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT