Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا و تلنگانہ میں خشک موسم وگرمی کی لہر

آندھرا و تلنگانہ میں خشک موسم وگرمی کی لہر

حیدرآباد میں 28 تا 31 مارچ خوشگوار موسم کی پیش قیاسی
حیدرآباد 25 مارچ ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 29 مارچ تک موسم خشک رہے گا اور یہاں شدید گرمی کی لہر کا بھی امکان ہے ۔ اسکائی میٹ نے آج ایک پیش قیاسی میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش میں کچھ مقامات پر شدید گمری کی لہر چل سکتی ہے ۔ درجہ حرارت 37 ڈگری سلسئیس سے 42 ڈگری سلسئیس کے مابین ہو سکتا ہے ۔ تلنگانہ میں بھی موسم خشک رہے گا اور یہاں بھی شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے ۔ یہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سے 41 ڈگری سلسئیس کے درمیان ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے تاہم حیدرآباد کیلئے آئندہ کچھ دنوںمیں راحت کی پیش قیاسی کی ہے اور کہا کہ 28 مارچ تا 31 مارچ یہاں مطلع ابر آلود رہیگا اور یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری سلسئیس کے آس پاس رہ سکتا ہے جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 25 ڈگری سلسئیس کے آس پاس رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT