Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اسمبلی میں روجا کے مسئلہ پر گرماگرم بحث

آندھرا پردیش اسمبلی میں روجا کے مسئلہ پر گرماگرم بحث

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے جاریہ بجٹ سیشن میں رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی شریمتی روجا کا مسئلہ آج بھی گرماگرم رہا اور ہر کسی کی زبان پر موضوع بحث رہا، کیونکہ گزشتہ اسمبلی سیشن کے موقع پر روجا رکن اسمبلی کے رویہ اور طرز عمل کے تعلق سے انہیں ایوان کی کارروائی سے معطل کردیا گیا تھا اور اس مسئلہ کو اسمبلی کی مراعات کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، لہذا اسمبلی کی مراعات کمیٹی کے بعد تحقیقات اپنی رپورٹ کو ایوان میں پیش کی۔ مراعات کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں رکن اسمبلی روجا کو مزید ایک سال کیلئے ایوان کی کارروائی (اسمبلی) سے معطل رکھنے کی سفارش کی ہے اور رکن اسمبلی انتباہ کے خلاف غیرشائستہ الفاظ استعمال کرنے کی روشنی میں وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی روجا کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ مراعات کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فیصلہ کرنے کا اختیار اسمبلی اجلاس کو ہی حاصل ہے۔ اس طرح اب اسمبلی اجلاس میں روجا کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر ہر ایک میں تجسس پایا جارہا ہے۔ درحقیقت روجا کیخلاف آج ہی کارروائی کی جانے والی تھی لیکن اتفاقی طور پر ناسازی صحت کی بناء آج وہ اسمبلی نہیں پہنچ پائی۔

TOPPOPULARRECENT