Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اسمبلی کا کل سے بجٹ سشن

آندھرا پردیش اسمبلی کا کل سے بجٹ سشن

10مارچ کو بجٹ کی پیشکشی ۔ اسپیکر اسمبلی نے انتظامات کا جائزہ لیا
حیدرآباد۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) اسپیکر آندھرا پردیش اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے کہا کہ آندھرا پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کا 5 مارچ سے آغاز ہوگا جبکہ 5 مارچ کو سہ پہر 3 بجے گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسپیکر نے بتایا کہ 10 مارچ کو آندھرا پردیش کے وزیر فینانس وائی راما کرشنوڈو سال 2016-17ء کا بجٹ پیش کریں گے، جبکہ اسمبلی کا بجٹ سیشن 18 یوم تک جاری رہے گا اور اسمبلی اجلاس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے تمام ارکان اسمبلی سے خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے خطبہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا اور عوامی مسائل پر ایوان میں مباحث میں رکاوٹیں پیدا کرنا اچھی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے انتظامات کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ آج جائزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT