Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش انٹر میڈیٹ نتائج کا آج اعلان

آندھرا پردیش انٹر میڈیٹ نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش  گذشتہ ماہ ریاست بھر میں منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے نتائج کل یعنی 13 اپریل کو دوپہر 12بجے وجئے واڑہ میں جاری کریں گے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش شریمتی اودئے لکشمی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج مختلف ویب سائٹ پر رکھے گئے ہیں۔ طلباء و طالبات ویب سائیٹ کے ذریعہ اپنے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
گورنر کوٹہ کے تحت دو ناموں
کو قطعیت
حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی کابینہ نے گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کی 2 نشستوں کیلئے ناموں کو قطعیت دے دی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے بتایا کہ کابینہ نے بی راجیشورراؤ اور محمد فاروق حسین کے ناموں کو منظوری دیتے ہوئے گورنر سے سفارش کی ہے کہ انہیں دوسری میعاد کیلئے کونسل کا رکن نامزد کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT