Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش انٹر میڈیٹ کے 13 اپریل کو نتائج

آندھرا پردیش انٹر میڈیٹ کے 13 اپریل کو نتائج

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں گذشتہ ماہ منعقدہ انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے امتحانی نتائج کی جاریہ ماہ 13 اپریل کو 12 بجے دن اجرائی عمل میں آئے گی ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ ، وجئے واڑہ میں انٹر میڈیٹ امتحانی نتائج کا اعلان کریں گے ۔ اسی دوران سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ریاست آندھرا پردیش شریمتی اویئے لکشمی نے بتایا کہ جاریہ تعلیمی سال 2016-17 کے دوران انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے منعقدہ امتحانات میں جملہ 10.3 لاکھ طلباء وطالبات نے شرکت کیے ۔ انہوں نے امتحانی نتائج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج 19 اپریل کو جاری کئے گئے تھے ۔ لیکن اس سال امتحانی نتائج کو عاجلانہ طور پر قطعیت دینے کے لیے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے امتحانی نتائج کو گذشتہ سال کے مقابل میں ایک ہفتہ قبل ہی قطعیت دیتے ہوئے 13 اپریل کو امتحانی نتائج کی اجرائی کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بتایا گیا کہ آندھرا پردیش میں منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج آئندہ ماہ مئی کے پہلے ہفتہ میں اجرائی متوقع ہے جب کہ امتحانی جوابی پرچوں کی جانچ کا کام جاری ہے اور پرچوں کی جانچ کا کام توقع ہے کہ 16 اپریل تک مکمل ہوجائے گا اور نتائج کو قطعیت دینے کے لیے دو ہفتے درکار ہوں گے ۔ لہذا ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کی اجرائی ماہ مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی متوقع ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT