Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اور تلنگانہ کیلئے نئے گورنرس کی تلاش

آندھرا پردیش اور تلنگانہ کیلئے نئے گورنرس کی تلاش

راج ناتھ سنگھ سے نرسمہن کی ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں میں شدت
نئی دہلی ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی وزارت داخلہ کے دفتر نارتھ بلاک میں جمعرات کو ہوئی ایک اہم ملاقات کے بعد دو تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے لیے نئے گورنروں کی تلاش پوری شدت کے ساتھ شروع ہوگئی ہے ۔ اس ملاقات کو اگرچہ معمول کے مطابق قرار دیا گیا ہے لیکن باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے گورنر کو ہدایت کی ہے کہ دونوں ریاستوں کی تقسیم کا ماباقی عمل بھی سرعت انگیزی کے ساتھ مکمل کرلیا جائے ۔ مزید برآں ، مودی حکومت بھی گورنر نرسمہن کو ان دو تلگو ریاستوں کے مشترکہ گورنر کی ذمہ داروں سے سبکدوش کیا جائے ۔ توقع ہے کہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی پسند کے مطابق ان کی ریاست کے گورنر کا تقرر کیا جائے گا ۔ لیکن تلنگانہ کے لیے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو کی پسند کے مطابق گورنر کا تقرر عمل میں لایا جائے گا ۔ ان دونوں ریاستوں کے گورنروں کے نام اگرچہ طے کرلیے گئے ہیں تاہم تقسیم کے ماباقی عمل کی تکمیل کے بعد ہی ان کا باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون سیشن میں کہا تھا کہ تقسیم کا ماباقی عمل اندرون ایک ماہ مکمل کرلیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT