Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش ایمسیٹ نتائج کا آج اعلان

آندھرا پردیش ایمسیٹ نتائج کا آج اعلان

حیدرآباد۔/20مئی، ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش ایمسیٹ میڈیکل نتائج کا ہفتہ کے دن اعلان کیا جائے گا۔ یہ نتائج گزشتہ ہفتہ ہی جاری کئے جانے والے تھے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باعث نتائج کو روک دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کیلئے نیٹ کو لازمی طور پر اختیار کریں۔ مرکز کی جانب سے نیٹ کے خلاف آرڈیننس جاری کرنے پر آندھراپردیش حکومت نے ایمسیٹ کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مرکز کے آرڈیننس کا خیرمقدم
حیدرآباد۔/20مئی، ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی بی جے پی صدر ڈاکٹر لکشمن نے میڈیکل کالج میں داخلوں کیلئے سپریم کورٹ کے دیئے گئے نیٹ فیصلہ پر عمل آوری کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت نے آرڈیننس جاری کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مرکز کے اس آرڈیننس سے تلنگانہ ریاست میں طلباء اور والدین کی بڑی تعداد کو راحت نصیب ہوئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد طلباء میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT