Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرے

آندھرا پردیش حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرے

وجئے واڑہ 10  اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) کانگریس نے آج حکومت آندھرا پردیش کے خلاف یہاں احتجاجی مظاہرے کئے ۔ پارٹی نے ریاست میں کسانوں کی خود کشی کے واقعات روکنے میں حکومت کی ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ احتجاج کیا ۔ سابق ارکان اسمبلی ایم وشنو اور ڈی نہرو ‘ پردیش کانگریس کے ترجمان کے شیواجی اور مقامی پارٹی قائدین و کارکنوں نے سب کلکٹر کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا ۔ انہوں نے حکومت پرتنقید کی اور کہا کہ وہ اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہی ہے جو اس نے انتخابات کے وقت کئے تھے ۔ حکومت نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا لیکن پورا نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT