Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش راجدھانی کے لیے اراضیات کو قطعیت عوام کو پیاز فراہم کرنے کے اقدامات ، وزیر زراعت کا بیان

آندھرا پردیش راجدھانی کے لیے اراضیات کو قطعیت عوام کو پیاز فراہم کرنے کے اقدامات ، وزیر زراعت کا بیان

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش عوام کے مطالبات سے کہیں زیادہ خصوصی موقف دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ تعاون و امداد فراہم کرنے کے لیے پہل کی ہے ۔ آج شب یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر زراعت آندھرا پردیش مسٹر جی یلاراؤ یہ بات بتائی اور کہا کہ آندھرا پردیش کے لیے خصوصی موقف کا مسئلہ عوام کے لیے ہونے کے باوجود اس سے بھی کہیں زیادہ امداد آندھرا پردیش کے لیے فراہم کرنے کا مرکزی حکومت نے تیقن دیا ہے ۔ ریاست آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے رقومات درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کی تعمیر کے لیے اب تک ہی 33 ہزار ایکڑ اراضیات اکٹھا کرلی گئی ہیں اور جناسینا قائد مسٹر پون کلیان کی رائے کے مطابق کسانوں سے بات چیت کر کے حصول اراضی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ اراضیات کی ضرورت اگر محسوس ہو تو حصول اراضی کے لیے اقدامات ضرور کئے جائیں گے ۔ مسٹر بی یلاراؤ نے مزید کہا کہ ریاست میں 175 حلقہ جات اسمبلی میں ہر خاندان کے لیے دو کیلو کے حساب سے 20 روپئے کیلو کے عوض پیاز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ سبسیڈی پیاز کی خریدی کے لیے اب تک ہی 10 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں اور مزید 40 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا حکومت منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے قائد اپوزیشن و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ( جگن موہن ریڈی ) ریاست آندھرا پردیش کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور عوامی دارالحکومت کی تعمیر کو روکنے جیسے اقدامات کے تحت دھرنے وغیرہ منظم کئے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT