Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش ریاست میں انجکشن حملوں سے خواتین پریشان حال

آندھرا پردیش ریاست میں انجکشن حملوں سے خواتین پریشان حال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( ایجنسیز ) : ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ویسٹ گوداوری کے مختلف مواضعات کے خواتین پر مشتبہ انجکشن حملوں کے باعث عوام میں گہری تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ پولیس اس معمہ کے سربستہ راز کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔ گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران اس طرح کے مختلف حملوں میں پندرہ سے زیادہ اسکولی طالبات اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بروز منگل چار خواتین اور دو عدد اسکولی طالبات پر حملہ کیا گیا جس کے بعد متاثرین کا حکومت سے چلائے جانے والے دواخانوں میں علاج جاری ہے ۔ متاثرین نے بتایا کہ نوجوان موٹر بائیک پر قریب آکر ان کے جسم پر مشتبہ سرینج کے ذریعہ انجکشن دے رہے ہیں ۔ ایک متاثرہ خاتون کے بموجب ایک نوجوان موٹر گاڑی پر اچانک ان کے قریب آیا اور انجکشن دے کر فوری راہ فراری اختیار کرلیا ۔ جس کے بعد اس طرح مزید تین واقعات بھی منظر عام پر آئے ہیں ۔ ڈاکٹرس نے ان اطلاعات اور واقعات کے بعد بتایا کہ مشتبہ انجکشن نارکوٹیکس ہوسکتا ہے ۔ متاثرین کے خون کے نمونوں کو حیدرآباد کی لیبارٹری میں جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرین کے متاثرہ مقامات کا بھی جائزہ لے کر تحقیق کی جارہی ہے ۔ حملہ آوروں کو پکڑنا اور اس کا پتہ چلانا پولیس کے لیے درد سر ثابت ہورہا ہے ۔ اسی دوران مغل تور میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم ضلع کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر سومیہ لتا نے اس بات کا ادعا کیا کہ ایسے حملوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT