Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں آئندہ کے حالات اہمیت کے حامل : چندرا بابو

آندھرا پردیش میں آئندہ کے حالات اہمیت کے حامل : چندرا بابو

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : صدر قومی تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آئندہ آنے والا سال انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا کیوں کہ حریف سیاسی قائدین برسر اقتدار تلگو دیشم پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کو حکومت کے تعلق سے غلط باور کروارہے ہیں ۔ لہذا عوام کی جانب سے ہی ان حریف سیاسی قائدین و جماعتوں کو بہتر سبق سکھانے کے لیے پارٹی کے عوامی منتخبہ نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر ان کے مسائل کی یکسوئی کو یقینی بنانے کے لیے آگے بڑھیں ۔ کل امراوتی میں تلگو دیشم پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین کو رہنمایانہ خطوط سے واقف کروایا ۔ اور کہا کہ ہر معمولی بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بناتے ہوئے ایک متحدہ ٹیم اسپرٹ ( ٹیم ورک ) کے ساتھ کام کر کے عوامی تائید وحمایت اور ستائش حاصل کریں ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ سات پراجکٹس کے بعد کرشنا کمانڈ ایریا کو زرعی اغراض کے لیے پانی سربراہ کرنے پہلی مرتبہ ماہ جولائی میں ہی کرشنا آیاکٹ کو پانی فراہم کیا گیا ۔ اور کہا کہ پٹی سیما کی تکمیل کے ذریعہ ہی یہ کام ممکن ہوسکا ۔ حکومت کے اس اقدام سے عوام کو واقف کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT