Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں آرٹی سی بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے

آندھرا پردیش میں آرٹی سی بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے

حیدرآباد 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(اے پی ایس آرٹی سی)نے مسافرین کے سفر کو محفوظ بنانے اور سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے بسو ں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔اے پی ایس آر ٹی سی کے سینئر عہدیداروں کے مطابق مرکزی وزارت شہری ترقیات کی جانب سے جون 2013میں جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس کے تحت ملک بھر میں عوامی حمل ونقل کے ذرائع کو محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اے پی ایس آرٹی سی وجئے نگر م زون کے انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے اور پہلے مرحلہ کے تحت آئندہ پانچ ماہ کے دوران طویل فاصلاتی بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔ چار ساحلی اضلاع کے 28بس ڈپوز کے سربراہوں کو سرکلر جاری کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT