Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں انٹر و ایس ایس سی امتحانات کا شیڈول جاری

آندھرا پردیش میں انٹر و ایس ایس سی امتحانات کا شیڈول جاری

انٹر امتحانات کا یکم تا 18 مارچ اور ایس ایس سی امتحانات کا 17 مارچ تک یکم اپریل انعقاد
حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے  انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے ساتھ ایس ایس سی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق امتحانات انٹرمیڈیٹ کا یکم مارچ تا 18 مارچ تک انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور امتحانات ایس ایس سی کا 17 مارچ تا یکم اپریل تک انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ آندھرا کے وزیر فروغ انسانی وسائل جی سرینواس راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے امتحانات انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے علاوہ امتحانات ایس ایس سی کے شیڈول کو جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول اور انٹر کے نصاب میں تبدیلی کیلئے حکومت ممتاز ماہرین تعلیم پر مبنی کمیٹی قائم کرنے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بہت جلد طلبا و طالبات کیلئے ہیلتھ اسکیم کو متعارف کرنے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ضروری اُمور انجام دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ 3 جنوری کو ریاست بڑے پیمانے پر ’یوم خاتون اساتذہ‘ منظم کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ مدھورا واڑہ میں ایک اسکول کو مثالی اسکول میں تبدیل کرنے کی اساتذہ کو ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ ہر ریوینیو ڈیویژن میں ایک اسکول کا انتخاب کرکے اس اسکول کو ’مثالی اسکول ‘میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اسکول ایجوکیشن میں گریڈنگ طریقہ کار متعارف کرنے کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT