Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں اڈمنسٹریٹیو کیپٹل کی تعمیر

آندھرا پردیش میں اڈمنسٹریٹیو کیپٹل کی تعمیر

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) حکومت آندھراپردیش 900 ایکڑ اراضی کے رقبہ پر ’’ اڈمنسٹریٹیو کیپٹل ‘‘ کی تعمیر عمل میں لانے کے اقدامات کرے گی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق ریاست آندھراپردیش مسٹر نارائنا نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ مذکورہ اراضیات پر حکومت وزراء ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل اور تمام صدور محکمہ جات ( ایچ او ڈیز ) کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مکانات کی تعمیر کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی وزرائے ، ارکان اسمبلی و کونسل اور صدور محکمہ جات ذاتی طور پر مکانات تعمیر کروانے سے دلچسپی رکھتے ہوں تو انہیں علحدہ طور پر 150 تا 200 ایکڑ اراضی فراہم کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ مسٹر نارائنا نے مزید بتایا کہ وزراء ارکان اسمبلی و کونسل کے علاوہ صدور محکمہ جات اپنے ذاتی مکانات تعمیر کرنے سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں لہذا حکومت انہیں ہر طرح سے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے تفصیلی غور و خوص کرتے ہوئے باقاعدہ منظوری کے حصول کے بعد مکانات کی تعمیر کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT