Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں ایمسیٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور

آندھرا پردیش میں ایمسیٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے سال 2018 سے ریاست کے پیشہ ورانہ کالجس میں داخلوں کیلئے منعقد کئے جانے والے ایمسیٹ (EAMCET) کو برخواست کردینے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اس بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل خصوصی کمیٹی کے ساتھ مکمل طور پر تفصیلی غور و خوض کرنے صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کا بھی حکومت آندھرا پردیش ارادہ رکھتی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست ٹاملناڈو کے خطوط پر انٹر میڈیٹ میں حاصل ہونے والے نشانات کے ذریعہ میرٹ کی اساس پر انجینئرنگ میڈیسن میں داخلہ دینے کیلئے حکومت تیار ہوچکی ہے۔ اسی دوران وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے بتایا کہ ایمسیٹ کو برخواست کرنے کا حکومت آندھرا پردیش ابھی کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے تاہم اعلیٰ عہدیداران متعلقہ کے مطابق حکومت آندھرا پردیش ایمسیٹ کو برخواست کرنے سے ہی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT