Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں بڑی کمپنیوں کے شاخوں کا قیام

آندھرا پردیش میں بڑی کمپنیوں کے شاخوں کا قیام

حیدرآباد۔ 16۔ فروری۔ ( یو این آئی) حکومت آندھراپردیش آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں کوامراوتی،تروپتی اور وشاکھاپٹنم میں اپنی شاخیں قائم کرنے کے لئے مدعو کرے گی تاکہ ریاست کے نوجوانوں اور طلبہ کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیداکئے جاسکیں اور ان کی دوسرے مقامات پر منتقلی کو روکا جاسکے ۔ریاستی حکومت تمام تربیتی اداروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ وہ تمام بڑے شہروں میں اپنی شاخیں قائم کرسکیں تاکہ عوام کی حیدرآباد اور بنگالورو منتقلی کو روکا جاسکے ۔آندھراپردیش کی غیر مقیم تلگو کمپنیاں محکمہ انفارمشین ٹکنالوجی کے ساتھ مختلف اقدامات کر رہی ہیں تاکہ عوام کی منتقلی کو روکا جاسکے اور ریاست میں آئی ٹی ایکو نظام کو فروغ دیا جاسکے ۔ان غیر مقیم تلگو کمپنیوں نے تقریبا 15مشہور آئی ٹی اداروں کا انتخاب کیا ہے جو امراوتی اور وشاکھاپٹنم میں اپنے تربیتی مراکز قائم کریں گے ۔اے پی این آر ٹی کے سی ای او مسٹر روی کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت امراوتی سے دنیا بھر کے لئے تقریبا دو تا تین فیصد آئی ٹی پیشہ ور افراد کو تیار کرے گی جبکہ امراوتی اور وشاکھاپٹنم آئی ٹی کمپنیوں اور آئی ٹی تربیتی اداروں کے اہم مراکز بنیں گے ۔روی کمار نے مزید کہا کہ تمام انجینئر نگ کالجس کے منتظمین آئی ٹی شعبہ کی توقعات کے مطابق طلبہ کے لئے معیار قائم کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT