Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں سہ روزہ ویمن پارلیمنٹرین نیشنل کانفرنس کا کل آغاز

آندھرا پردیش میں سہ روزہ ویمن پارلیمنٹرین نیشنل کانفرنس کا کل آغاز

انتظامات کو قطعیت ، شیوا پرساد راؤ اور کلکٹر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ضلع کرشنا کے ابراہیم پٹنم کے مقام پر 10 تا 12 فروری کو منعقد شدنی سہ روزہ نیشنل ویمن پارلیمنٹرینس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں و انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ کانفرنس کے بیرونی ممالک و دیگر قومی مندوبین کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کی اسپیکر آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے شیوا پرساد راؤ نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کرنے ضروری ہدایات دیں ۔ ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے اس موقع پر کہا کہ اہمیت کی حامل پہلی کانفرنس کو آپسی تال میل کی برقراری کے ساتھ موثر اقدامات کرنے کی پر زور خواہش کی ۔ انہوں نے کہا چونکہ اس کانفرنس کے مندوبین کی اکثریت خواتین کی ہے ۔ جس کے پیش نظر بہت ہی احتیاط کے ساتھ مناسب اقدامات کئے جانے چاہئے اور ریاست آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی امراوتی کے وقار میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ہی یہ اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس پہلی مرتبہ آندھرا پردیش میں منعقد کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر بابو نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر عصری سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مکمل کرلیے گئے ہیں اور اس کانفرنس سے متعلق مکمل تفصیلات چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ڈاش بورڈ کو مربوط کردئیے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں اس مجوزہ سہ روزہ نیشنل ویمن پارلیمنٹرین کانفرنس کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر صیانتی انتظامات کو بھی قطعیت دی گئی ہے جب کہ خاتون پولیس ملازمین و عہدیداروں کو بھی خصوصی طور پر تعینات کیا جارہا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق خاتون مندوبین کی مکمل رہنمائی و سہولت فراہم کرسکیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT