Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں مسلمانوں کی آبادی 36,17,713 ضلع کرنول میں زیادہ اور ضلع سریکا کلم میں سب سے کم

آندھرا پردیش میں مسلمانوں کی آبادی 36,17,713 ضلع کرنول میں زیادہ اور ضلع سریکا کلم میں سب سے کم

حیدرآباد /26 اگست (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں مسلمانوں کی آبادی 36,17,713 (یعنی 7.32 فیصد) ہے۔ سب سے زیادہ مسلم آبادی ضلع کرنول میں اور سب سے کم ضلع سریکا کلم میں ہے۔ 2011ء کے اعداد و شمار کے مطابق آندھرا پردیش کی جملہ آبادی 4,93,86,799 ہے، جس میں ہندو آبادی 4,48,75,698 (یعنی 90.86 فیصد) ہے، جب کہ مسلمانوں کی آبادی 36,17,713 (یعنی 7.32 فیصد)، عیسائی آبادی 6,82,660 (یعنی 1.38 فیصد)، سکھ آبادی 9904 (یعنی 0.020 فیصد)، بدھسٹ آبادی 4139 (یعنی 0.008 فیصد)، جین آبادی 27,159 (یعنی 0.0055 فیصد)، دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی آبادی 4125 (یعنی 0.008 فیصد) اور مذہب کی شناخت نہ بتانے والوں کی تعداد 1,65,401 (یعنی 0.39 فیصد) ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آندھرا پردیش میں ہندوؤں اور مسلمانوں میں خواتین کی بہ نسبت مردوں کی تعداد زیادہ ہے، جب کہ عیسائی طبقہ میں مردوں کی بہ نسبت خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ ضلع سطح پر جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ مسلمان ضلع کرنول میں (6,70,739) ہیں۔ دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے، جہاں مسلم آبادی 5,59,770 ہے اور سب سے کم مسلمان 9025 ضلع سریکا کلم میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں عیسائی طبقہ کی سب سے زیادہ آبادی 1,45,598 ضلع کرشنا میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT