Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش سے جانی و مالی نقصانات

آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش سے جانی و مالی نقصانات

راجمنڈری ۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر گزشتہ 20 دن میں بارش سے متعلق واقعات میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈپٹی چیف منسٹر این چنا راجپا نے آج یہ اطلاع دی ہے اور بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ٹیموں کو اضلاع نیلور اور چتور میں طلب کرلیا گیا جہاں پھر بارش اور سیلاب سے دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے اور پانی میں محصور عوام کو امداد و بچاؤ کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 یوم سے مسلسل بارش سے تقریباً 50 افراد فوت ہوگئے اور 5 لاکھ ایکڑ اراضیات پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث زراعت اور دیگر بنیادی سہولیات (انفراسٹرکچر) کو 6,750 کروڑ روپئے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT