Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں کے آئی اے موٹرس پلانٹ کے قیام کا منصوبہ

آندھرا پردیش میں کے آئی اے موٹرس پلانٹ کے قیام کا منصوبہ

حیدرآباد۔/8فبروری، ( سیاست نیوز) جنوبی کوریا کے آئی اے موٹرس کارپوریشن نے آندھرا پردیش میں اپنے پہلے پلانٹ کے قیام کے منصوبہ کو قطعیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں یہ اس کمپنی کا پہلا پلانٹ ہوگا۔ تیزی سے ترقی پاتی مارکٹ میں بڑھتی طلب کو دیکھتے ہوئے اس پلانٹ میں تیزی  سے موٹروں کی تیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ کے آئی اے Kia کی جانب سے آندھرا پردیش میں پلانٹ کے قیام کیلئے موزوں جگہ کی تلاش کی جارہی ہے۔ حکومت آندھرا پردیش کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ سال ہی ریاست آندھرا پردیش کو ترجیحی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا تاہم ٹاملناڈو بھی اس کمپنی کی فہرست میں شامل ہے۔ کے آئی اے کا پلانٹ ہینڈائی موٹر سے ملحق ہوگا ۔ کوریا کی فرمس گزشتہ دو سال میں اپنے نشانہ کو پورا نہ کرنے پر اب نئے بزنس پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT