Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں ہوم گارڈز کیلئے بہتر اسکیمات ‘ گوتم سوانگ

آندھرا پردیش میں ہوم گارڈز کیلئے بہتر اسکیمات ‘ گوتم سوانگ

وجئے واڑہ 6 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں ہوم گارڈز مختلف سماجی بھالی اسکیمات کی وجہ سے بہتر حالت میں ہیں۔ کمشنر پولیس وجئے واڑہ گوتم سوانگ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے ہوم گارڈز کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ سماجی بہبود کی مختلف اسکیمات یہاں لاگو کی جا رہی ہیں جن میں ویلفیر فنڈ ‘ انشورنس ‘ ہوم گارڈز کی جائیدادوں میں تحفظات اور دوسرے سرکاری اقدامات شامل ہیں۔ کمشنر پولیس نے اس موقع پر ایک تقریب میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے وجئے واڑہ شہر میں مختلف محکمہ جات میں کام کرنے والے 1,078 ہوم گارڈز کی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گارڈز کو ان کی لڑکیوں کی شادی کیلئے پانچ ہزار روپئے اور بچوں کی تعلیم کیئے دو ہزار روپئے بھی دئے جا رہے ہیں۔ ہوم گارڈز کیلئے دیگراقدام بھی کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT