Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں 10 تا 15 فیصد بس شرحوں میں اضافہ کی تجویز

آندھرا پردیش میں 10 تا 15 فیصد بس شرحوں میں اضافہ کی تجویز

یکم ستمبر سے وجئے واڑہ میں اے پی ایس آر ٹی سی ہیڈکوارٹر کا آغاز
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( اے پی ایس آر ٹی سی ) بس شرح کرایوں میں 10 تا 15 فیصد کے اضافہ کی تجویز رکھتی ہے ۔ یہ بات کارپوریشن کے ایک ایگزیکٹیو نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ بس شرح کرایوں میں 10 تا 15 فیصد اضافہ کے لیے ریاستی حکومت کو تجویز روانہ کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد بوجھ کو کم کرنے کے لیے اس طرح کی تجویز حکومت کو پیش کی گئی ہے ۔ اسی دوران اے پی ایس آر ٹی سی کے وائس چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر مسٹر این سامبا شیوا راؤ نے بتایا کہ حیدرآباد سے کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر کی آندھرا پردیش ریاست منتقلی کے لیے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ سے کارپوریشن پر 660 کروڑ روپیوں کا اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ اگر حکومت بس کرایوں میں اضافہ نہ کرتی ہے تو کارپوریشن کو چلانے میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ مسٹر راؤ نے مزید بتایا کہ سال 2013 سے بس شرح میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا ۔ وائس چیرمین و ایم ڈی کارپوریشن کے بموجب مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران کارپوریشن نے 25 کروڑ روپیوں کے نقصانات کو کم کرنے میں کامیاب رہا تاہم سال 2015 کے دوران اتنے ہی عرصہ میں کارپوریشن کو 168 کروڑ روپیوں کا نقصان درج کیا گیا ہے ۔ ڈیزل قیمتوں میں کمی واقع ہونے سے اس کی خدمات میں اضافہ کی مساعی جاری ہے ۔ انہوں نے کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر کی منتقلی سے متعلق بتایا کہ یکم ستمبر سے وجئے واڑہ میں اے پی ایس آر ٹی سی کا ہیڈکوارٹر کام کرنے کا آغاز کردے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کارپوریشن کے ملازمین نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ منتقلی کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ مسٹر این سامبا شیوا راؤ کے بموجب مسافرین کو خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے کارپوریشن نے جاریہ سال 52 کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وشاکھا پٹنم ، وجئے واڑہ اور تروپتی کے علاوہ دیگر اہم مقامات پر بس اسٹیشنوں کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے یہاں عصری سہولتیں فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند خانگی ادارہ جات عوامی خانگی شراکت داری کے ذریعہ عصری بس اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے آگے آئے ہیں ۔ جس کے بعد کارپوریشن نے بھی ان اداروں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے رہا ہے ۔ جس کا مقصد مسافروں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT