Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں 21 ارکان کونسل کی عنقریب میعاد ختم

آندھرا پردیش میں 21 ارکان کونسل کی عنقریب میعاد ختم

کانگریس کی ایک ہی نشست رہے گی ، وائی ایس آر کانگریس کو اہم اپوزیشن کا موقف ممکن
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں 21 ارکان کونسل کی میعاد ماہ مارچ اور ماہ مئی میں مکمل ہوجائے گی ۔ میعاد مکمل ہونے والے ارکان میں بشمول صدر نشین آندھرا پردیش قانون ساز کونسل اور قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز کونسل مسٹر سی رامچندریا بھی شامل ہیں ۔ ان ارکان کی سبکدوشی کے بعد اے پی قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کی رکن قانون ساز کونسل شریمتی رتنا بائی ایک ہی باقی بچ جائیں گی ۔ جب کہ تمام ارکان کونسل کانگریس پارٹی سبکدوش ہوجائیں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں تو اس مرتبہ کانگریس پارٹی کو نمائندگی بھی حاصل نہیں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کی ایک رکنی کونسل ہی بچ جائیں گی تو ریاستی قانون ساز کونسل میں اہم اپوزیشن کا موقف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو حاصل ہوگا تاہم مخلوعہ ہونے والی کونسل نشستوں کے لیے منعقد ہونے والے انتخابات میں ہی کامیابی کے حصول پر ہی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپوزیشن کا اہم عہدہ حاصل ہونے کا قوی امکان ہے ۔ کونسل کے لیے مخلوعہ ہونے والی 21 نشستوں کے منجملہ ادارہ جات مقامی کے ذریعہ 7 ارکان ، ارکان اسمبلی کے ذریعہ 7 ارکان کونسل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ اور ماباقی دیگر ارکان حلقہ گریجویٹ اور ٹیچرس حلقہ سے منتخب ہوسکیں گے ۔۔

اسمارٹ کیرئیر فیسٹ کا آج افتتاح
حیدرآباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) 64 مختلف پروفیشنلس کورسز اور ان کی راہیں اور اس پروفیشنل کے مواقع کے متعلق ایک نہایت معلوماتی اور منفرد ’’اسمارٹ کیرئیر فیسٹ‘‘ آج /9 فبروری کو صبح 9.30 بجے پدم شری ایم اے وحید یہاں نیو ماڈل ہائی اسکول دؤدھ باؤلی میں رسمی افتتاح کریں گے ۔ اس کے مہمانان خصوصی میں روٹرین کپیل دیو ، ایم ایس فاروق ہیں ۔ خلیل الرحمن سکریٹری / کرسپانڈنٹ نے شرکت کی اپیل کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT