Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں 25 آئی پی ایس افسران کے تبادلے

آندھرا پردیش میں 25 آئی پی ایس افسران کے تبادلے

محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر رد و بدل ، چار ڈی ایس پیز کو ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی
وجئے واڑہ ۔ 4 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : ریاست آندھرا پردیش میں محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں آئے ، بشمول کمشنر وشاکھا پٹنم و پانچ ضلع سپرنٹنڈنٹس جملہ 25 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے گئے ۔ پانچ ڈی آئی جیز کو آئی جی اور چار سپرنٹنڈنٹس پولیس کو ڈی آئی جی کی حیثیت سے ترقی دی گئی ۔ اے ڈی جی پی اے انورادھا کو پرنسپال سکریٹری کی حیثیت سے ترقی دی گئی ۔ کمشنر پولیس امیت گرگ کا آئی جی پی کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا جب کہ نئے کمشنر پولیس وشاکھا پٹنم کی حیثیت سے ٹی یوگا آنند کو مامور کیا گیا ۔ اے سی پی لودھا کا بحیثیت آئی جی پی انٹلی جنس تبادلہ عمل میں آیا ۔ این سریدھر راؤ بحیثیت آئی جی پی ساوتھ زون ، وینوگوپال کرشنا کا بحیثیت آئی جی ، سندر کمار داس کا بحیثیت آئی جی پی ، وینکٹیشور راؤ بحیثیت ڈائرکٹر ( پراہیبیشن اینڈ ایکسائز ) تبادلہ عمل میں آیا ۔ ای دامودر کا بحیثیت آئی جی لیگل سیل ، کے ستیہ نارائنا کا بحیثیت آئی جی ( سی آئی ) اسی طرح بی سرینواسلو ، ہری کمار ، جے ستیہ نارائنا راما کرشنا کا ، تھریوکراما ورما ، رامول دیو شرما ، رنگاراؤ ، ڈی راما کرشنا پولیس عہدیداروں کے مختلف عہدوں پر تبادلے عمل میں آئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT