Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں 40 ہزار ایکر وقف اراضی پر قبضہ

آندھرا پردیش میں 40 ہزار ایکر وقف اراضی پر قبضہ

حیدرآباد۔/12اگسٹ، ( آئی این این ) آندھرا پردیش کے وزیر اقلیتی بہبود پی رگھوناتھ ریڈی نے آج اس بات کا انکشاف کیا کہ آندھرا پردیش میں 60,700 ایکر وقف اراضی ہے جس میں 40ہزار ایکر پر ناجائز قبضے ہیں۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اقلیتی بہبود نے کہا کہ ریاستی حکومت کے جی او 18کے مطابق حکومت ان ناجائز قبضوں کو برخواست کرنے کی کوشش شروع کی ہے اور مقبوضہ وقف اراضیات پر سے قبضہ برخواست کرتے ہوئے انہیں اپنے کنٹرول میں لے گی۔ آندھرا پردیش حکومت اقلیتوں کی بہبود کیلئے پابند عہد ہے، مسلمانوں کو حکومت نے ماہ رمضان کے دوران خصوصی رمضان پیاکیج فراہم کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT