Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں55نئے اسٹیڈیمس کی تعمیر

آندھرا پردیش میں55نئے اسٹیڈیمس کی تعمیر

وجے واڑہ ۔16اکتوبر( یو این آئی ) آندھراپردیش حکومت نے تمام درکار سہولتوں کی فراہمی اور ریاست میں 55نئے اسٹیڈیمس کی تعمیر کے ذریعہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ کھیل کود کے فروغ کے بیشتر اقدامات کررہی ہے ۔آج ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے 114.37کروڑ روپئے کے صرفہ سے 55نئے اسٹیڈیمس کی تعمیر کی شروعات کی ہے ۔نئے 55اسٹیڈیموں میں سے 24پہلے ہی تعمیر کئے جاچکے ہیں اور کھلاڑیوں کے لئے دستیاب ہیں۔بقیہ31اسٹیڈیم جلد مکمل ہوجائیں گے ۔ حکومت ہر اسمبلی حلقہ میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ریاست اور مرکز اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈس فراہم کررہے ہیں۔ مرکز نے وشاکھا پٹنم میں ہمہ مقصدی انڈور ہال کی تعمیر کے لئے 17.50کروڑ روپئے جاری کئے تھے ۔ مرکز نے ضلع کرشنا کے موپی دیوی میں انڈور ہال کی تعمیر کے لئے فنڈ ‘ ضلع نیلور کے کوٹا ‘ ادے گیری ‘ضلع سریکاکلم تھوٹم بیڈو ‘ سیتم پیٹ میں انڈورہال کی تعمیر کے لئے فنڈس مختص کئے ہیں۔ ان کی تعمیر پر50فیصد اخراجات مرکز اوربقیہ50فیصد ریاستی حکومت الاٹ کرے گی۔2018میں آندھراپردیش میں ہونے والے نیشنل گیمس کے پس منظر میں حکومت نے کوچس کے تقرر کی شروعات کردی ہے ۔وزیر کھیل کود کے اچن نائیڈو نے کہا ہے کہ آندھراپردیش میں نیشنل گیمس کے اہتمام کے لئے حکومت نے 74اسٹیڈیمس کی تعمیر کی شروعات کی ہے ۔ اسٹیڈیمس کی دیکھ بھال کے لئے 2.70 کروڑ روپئے الاٹ کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT