Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں611 جائیدادوں پر تقررات

آندھرا پردیش میں611 جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں ملازمتوں کی فراہمی کا آغاز ہوا ہے اور آج آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ 611 مختلف جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے 5 علحدہ علحدہ اعلامیہ جاری کئے گئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 504 لکچررس، 95 اسسٹنٹ اسٹائٹیٹکل آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اے پی پی ایس سی نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ علاوہ ازیں آئندہ 3 تا 5 یوم میں گروپ  I اور گروپ III جائیدادوں پر تقررات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے ضروری تیاریاں جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گروپ III جائیدادوں میں ایک ہزار سے زائد پنچایت سکریٹریز جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جانے کی توقع ہے۔ گروپ I کے تحت 150 سے زائد جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جانے کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی متوقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT