Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش پولیس کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

آندھرا پردیش پولیس کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے پولیس نظم و نسق کو مستحکم بنانے اور انہیں درکار تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے ایک حصہ کے طور پر ہر ضلع میں 50 لاکھ روپئے کے مصارف سے ’’سائبر لیاپ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آندھرا پردیش سامبا سیوا راؤ نے نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاستی پولیس عہدیداروں کو نئی گاڑیوں کی فراہمی کیلئے بہت جلد 25 کروڑ روپئے کے مصارف سے نئی گاڑیوں کی خریدی کی جائے گی۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کے دوران اضلاع کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT