Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کا بجٹ 1.35 لاکھ کروڑ سے زائد ہوگا ‘ وزیر فینانس

آندھرا پردیش کا بجٹ 1.35 لاکھ کروڑ سے زائد ہوگا ‘ وزیر فینانس

حیدرآباد 9مارچ (سیاست نیوز ) آندھراپردیش کا سال 2017-18ء کا بجٹ 1.35 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد ہوگا۔ وزیر فینانس آندھرا پردیش وائی راما کرشنوڈو نے بتایا کہ شعبہ زراعت و آبپاشی کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرنے پر ترجیح دی گئی۔ راجدھانی کی تعمیر اور پولاورم پراجیکٹ کی عاجلانہ تکمیل کو بھی ترجیح دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجیکٹ کے کاموں کو تیزی سے آگے بڑھانے پہلے خود ریاستی حکومت رقومات خرچ کریگی اور نبارڈ سے جو رقومات حاصل ہوں گی ان میں سے ریاستی حکومت اپنی خرچ کردہ رقم واپس حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے سنکرانتی، رمضان کے ساتھ کرسمس تہواروں کیلئے بجٹ میں ہی رقومات مختص کی ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ بعض محکمہ جات کی جانب سے مختص کردہ رقومات خرچ نہیں کئے جارہے ہیں جس کے پیش نظر فلاح و بہبود شعبوں کیلئے زائد رقومات مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کیا کہ نئی اسمبلی میں وہ نویں مرتبہ بجٹ پیش کررہے ہیں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت آندھرا پردیش بہت جلد مرکز سے رقومات حاصل کرے گی۔

 

خاتون پولیس اہلکاروںکوہاپ کیڈو کی تربیت
حیدرآباد 9 مارچ ( پی ٹی آئی ) رچہ کونڈہ پولیس کمشنریٹ میں کام کرنے والی تقریبا 175 خاتون پولیس اہلکاروں کو کورین مارشل آرٹ Hapkido  کی تربیت دی گئی ۔ یہ تربیت بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلہ میں دی گئی ۔ اداکارہ ایشا کوپیکر نے جو ٹائیکنڈو کی بلیک بیلٹ ہے اور ہاپ کیڈو کی ماہر بھی ہے اپنے ماسٹر سردار محمد شیخ کے ساتھ رچہ کونڈہ خاتون پولیس اہلکاروں کو تربیت فراہم کی جن میں تمام ریینک کے اہلکار شامل تھے ۔ انہیں حفاظت خود اختیاری ‘ مخالف پر قابو پانے اور چیلنجس سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی ۔ سردار محمد شیخ گذشتہ 40 سال سے ہاپ کیڈو کی تربیت دینے میں شہرت رکھتے ہیں۔ رچہ کونڈل خاتون پولیس کے تمام عہدوں کے اہلکاروں نے اس میں تربیت حاصل کی جن میں ہوم گارڈ سے ڈپٹی کمشنران پولیس تک شامل تھے ۔ انہیں کل ہاپ کیڈو کی تربیت دی گئی ۔ ان اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ان کیلئے بہت کارآمد اور موثر ہے اور خاص طور پر جب وہ کسی کارروائی میں حصہ لیتے ہیں تو اس سے انہیں مدد مل سکتی ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT