Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 11۔ اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دیا جائے۔ راجیہ سبھا میں آج ریاستوں کو خصوصی موقف سے متعلق مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کیشو راؤ نے یہ مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کو خصوصی موقف دیئے جانے کی 14 ویں فینانس کمیشن نے کبھی بھی مخالفت نہیں کی ہے ۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کا اجلاس طلب کرتے ہوئے خصوصی موقف کے طریقہ کار اور مراعات کو قطعیت دی جائے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ٹی سبی رام ریڈی نے آندھراپردیش کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے خصوصی موقف کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی موقف دیئے جانے سے ریاست کی تیز رفتار ترقی ممکن ہوگی ۔مرکزی وزیر اندرجیت سنگھ نے اس مسئلہ پر کہا کہ قومی ترقیاتی کونسل نے صرف بعض ریاستوں کو خصوصی موقف دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں آندھراپردیش شامل نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT