Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ، /7 اکتوبر سے جگن کی بھوک ہڑتال

آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ، /7 اکتوبر سے جگن کی بھوک ہڑتال

صدر وائی ایس آر سی پی و قائد اپوزیشن کی گورنر ای ایس این ایل نرسمہن سے ملاقات
حیدرآباد۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر نرسمہن سے ملاقات کی اور /7 اکتوبر سے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال سے انھیں واقف کرایا۔ انھوں نے گورنر سے حکومت کی جانب سے اجازت نہ دینے اور ہراساں کرنے کی شکایت کی۔ واضح رہے کہ 27 ستمبر سے گنٹور میں آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کے لئے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کو حکومت سے منظوری نہ ملنے پر پولیس نے اس کو ناکام بنادیا تھا۔ وائی ایس آر کانگریس نے ہائیکورٹ میں ہاؤز موشن بھی پیش کیا تھا، تاہم جج نے اسے عام قاعدے کے مطابق رجوع ہونے کا مشودہ دیا، جس پر جگن موہن ریڈی نے اپنے احتجاج کو ملتوی کردیا تھا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب وائی ایس آر کانگریس نے گورنر کے سامنے کسانوں کے خودکشی کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے /7 اکتوبر سے گنٹور میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا ذکر کیا اور بتایا کہ پارٹی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی تیاری شروع کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT