Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کانگریس کی پولیس میں شکایت

آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کانگریس کی پولیس میں شکایت

حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) حکمراں بی جے پی ۔ تلگو دیشم اتحاد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ گزشتہ سال انتخابات کے دوران آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دیئے جانے جیسے وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا تھا۔ کانگریس نے آج کہا کہ وہ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائے گی اور اس مسئلہ پر کل سے تین دن تک ریاست میں مہم چلائے گی۔ اے پی کانگریس کے صدر این رگھوویرا ریڈی نے کہا کہ ہم آندھرا پردیش کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں 7، 8 اور 10 ستمبر کو شکایت درج کرائیں گے۔ ہمارے پاس انتخابی منشور جیسے شواہد موجود ہیں جس میں چندرا بابو نائیڈو اور نریندر مودی نے تروپتی کے جلسہ عام میں آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT