Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کیلئے تاخیر پر اظہار تاسف

آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کیلئے تاخیر پر اظہار تاسف

ماضی کے تیقن پر عمل کرنا موجودہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری : کے کویتا
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کا پارلیمنٹ میں نہ صرف وعدہ کیا گیا بلکہ واضح تیقن بھی دیا گیا تھا جس کے لیے پارلیمنٹ خود گواہ ہے ۔ آج یہاں ضلع کرشنا کے نندی گاما کے مضافاتی علاقہ انا ساگر کا نجی دورہ کرنے والی رکن پارلیمنٹ تلنگانہ راشٹرا سمیتی و دختر چیف منسٹر شریمتی کے کویتا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بتایا کہ اس وقت کے وزیر اعظم مسٹر منموہن سنگھ کی جانب سے دئیے گئے تیقنات کو پورا کرنے کی ذمہ داری موجودہ حکومت بالخصوص وزیراعظم نریندر مودی پر عائد ہوتی ہے ۔ شریمتی کے کویتا نے ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی موقف عطا کرنے میں ہونے والی مبینہ تاخیر پر اپنے گہرے تاسف کا اظہار کیا اور بتایا کہ خصوصی موقف کے لیے اگر فنی اعتبار سے ممکن نہ ہوسکے تو کم از کم سیاسی طور پر کوئی نہ کوئی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو اقدام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست آندھرا پردیش بھی تلگو ریاست ہی ہے اور ریاست تلنگانہ کو ریاست آندھرا پردیش سے ہرگز کوئی مسئلہ اختلاف نہیں ہے بلکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کی نہ صرف بھر پور تائید کرے گی بلکہ مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کے لیے خصوصی موقف حاصل کرنے کسی بھی نوعیت کے اقدامات یا احتجاج وغیرہ کی بھی وہ بھر پور تائید کریں گے ۔۔

 

پہلا ویمنس انٹرپرینر شپ پارک پٹن چیرو میں قائم ہوگا
حیدرآباد ۔ 18 اگست (سیاست نیوز) ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ویمنس انٹر پرینر شپ پارک بہت جلد شہر حیدرآباد کے قریب قائم ہوگا۔ فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لیڈیز آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے یہ اعلان کیا۔ یہ پارک لیڈیز آرگنائزیشن اور تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے مابین تال میل سے قائم ہوگا۔ آنے والے برسوں میں اس قسم کے پارکس ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہوں گے۔ ویمنس انٹر پرینر شپ پارک سلطان پور اور پٹن چیرو (ضلع میدک) میں 50 ایکر اراضی پر قائم ہوگا جہاں آغاز پر 26 تا 30 یونٹس ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے آنے والے برسوں میں پارک کیلئے طلب کی اساس پر مزید اراضی فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس سال ریاستی حکومت نے لیڈیز آرگنائزیشن کو اراضی فی ایکر 45 لاکھ روپئے لیز پر دی ہے۔ پارک کے قیام کا پراجکٹ 3 سال قبل ہی بتایا گیا تھا لیکن آندھراپردیش کی تقسیم کی وجہ سے سرکاری کام کاج میں تاخیر ہوئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT