Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کی تمام جیلوں کو بہتر بنانے اقدام

آندھرا پردیش کی تمام جیلوں کو بہتر بنانے اقدام

وجئے واڑہ ڈسٹرکٹ جیل کا افتتاح ، وزیر داخلہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش حکومت ریاست میں پائے جانے والے تمام جیلوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے جب کہ ریاست آندھرا پردیش میں چار سنٹرل جیل ، ایک اوپن جیل اور 80 سب جیل پائے جاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ممیڈی ورم اور راجول میں پائے جانے والے چھوٹے جیلوں کو برخواست کر کے اس کے بجائے املاپورم ڈیویژن مستقر پر ایک نیا جیل قائم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آج یہاں وجئے واڑہ میں پائے جانے والے ڈسٹرکٹ جیل کی دیڑھ کروڑ روپیوں کے مصارف سے تزئین نو کے بعد آج افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ آندھرا پردیش مسٹر این چنا راجپا نے مذکورہ اظہار کیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ مسٹر راجپا افتتاحی تقریب کے موقع پر قیدیوں کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات ہی زیب تن کئے ہوئے تھے ۔ افتتاحی تقریب میں مسرس ونئے رنجن رے ، ڈائرکٹر جنرل محکمہ محابس ( جیلس ) بی اوما مہیشور راؤ ، رکن اسمبلی وجئے واڑہ ، کونیرو سریدھر ، مئیر میونسپل کارپوریشن وجئے واڑہ کے علاوہ دیگر عہدیدار و قائدین بھی موجود تھے ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کیس کی مکمل تحقیقات و سماعت کے دوران جو ملزمین لاسٹرکٹ جیلس ، سب جیلوں میں رہتے ہیں بیماریوں سے دوچار ہوجانے کی وجہ سے اموات کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جیلوں میں رہنے والے ملزمین کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کا حکومت کی جانب سے بہت جلد فیصلہ کیے جانے کا وزیر داخلہ نے اظہار کیا اور کہا کہ وجئے واڑہ اور گنٹور شہروں میں بھی ڈسٹرکٹ جیلس پائے جاتے ہیں ان دونوں جیلوں کو بھی ان شہروں کے مضافاتی علاقوں میں منتقل کرنے کے لیے 10 تا 15 ایکڑ اراضیات حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT