Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کی نئی اسمبلی عمارت 15 اگسٹ تک تیار ہوجائیگی : وزیر

آندھرا پردیش کی نئی اسمبلی عمارت 15 اگسٹ تک تیار ہوجائیگی : وزیر

وجئے واڑہ 3 اپریل ( آئی این این ) وزیر بلدی نظم و نسق آندھرا پردیش ڈاکٹر پی نارائنا نے کہا کہ آندھرا پردیش کیلئے نئی اسمبلی عمارت کی تعمیر کا کام جاریہ سال 15 اگسٹ تک مکمل ہوجائیگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آندھرا پردیش اسمبلی کا آئندہ اجلاس ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی میں منعقد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اسمبلی عمارت کی تعمیر کیلئے ڈیزائین کو قطعیت دیدی ہے اور تعمیر کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیلئے نیا عارضی سیکریٹریٹ جاریہ سال جون 15 تک تیار ہوجائیگا اور تمام سرکاری کام کاج بھی اس نئی عمارت سے شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان تعمیرات کی تکمیل کے بعد تقریبا 4,500 ملازمین کو مرحلہ وار انداز میں عارضی سیکریٹریٹ منتقل کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT