Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تیاریاں

آندھرا پردیش کے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تیاریاں

ریاست کے 13 اضلاع و مواضعات کی مٹی اور پانی اکھٹا کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
امراوتی ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت کے لیے 22 اکٹوبر کو منعقد شدنی تقریب کے لیے ریاستی حکومت تمام 13 اضلاع سے مٹی اور پانی لانے کے لیے انتظامات کررہی ہے تاکہ اس تقریب ’ اڈاندرایونی بیلم ‘ کو ایک یادگار تقریب بنایا جاسکے ۔ آندھرا پردیش کی حکومت نے اس خصوص میں تمام اضلاع کے سکریٹری کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع سے ایک کلو ریتی اور ایک لیٹر پانی فراہم کرے تاکہ یہ اشیاء سنگ بنیاد کی تقریب کے وقت مقام پر موجود رہے ۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے منگائی جانے والی یہ اشیاء ریاستی عوام کے ساتھ اپنے اٹوٹ رشتہ کو برقرار رکھیں گی ۔ ریاستی چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے پہلے ہی وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹر اور اربن ڈیولپمنٹ ڈاکٹر پی نارائن کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ تمام گاوں سے ریتی اور پانی کو لانے کا کام یقینی بنائیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ اس کام کا آغاز 13 اکٹوبر کو ہوگا ۔ اور یہ اشیاء سنگ بنیاد کی تقریب سے 2 دن قبل مقام پر پہنچ جائیں گی ۔ علاوہ ازیں ہر منڈل سے ایک عوامی ریالی بھی نکلے گی جس کو ’ امراوتی سنکلیا ‘ کہا جائے گا ۔ اور منڈل کے ہیڈکوارٹر سے نکلنے والی اس ریالی میں مشعل آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی کے روبرو موجود کھلے میدان میں پہنچے گی جہاں 2014 میں چندرا بابو نائیڈو نے بحیثیت چیف منسٹر حلف لیا تھا اور یہاں سے مٹی اور پانی مقام تقریب پہنچ جائیں گے ۔ امید کی جارہی ہے کہ 22 اکٹوبر کو منعقد شدنی اس تقریب میں 16000 دیہاتوں سے 16000 لیٹر پانی اور 16000 کلو مٹی کو مشاہدہ کے لیے رکھا جائے گا ۔ ڈاکٹر نارائن نے اشارہ دیا ہے کہ یہ پانی اور مٹی یہاں ایک یادگار جڑواں ٹاورس کی تعمیر میں استعمال ہوں گے جب کہ سینئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ اس کا استعمال یہاں ایک ہیرٹیج عمارت کی تعمیر میں استعمال کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT