Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے سرکاری دواخانوں کے لیے خانگی شراکت داری

آندھرا پردیش کے سرکاری دواخانوں کے لیے خانگی شراکت داری

ماڈل پروگرام کا آغاز ، وزیر صحت کے سرینواس راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں میں حکومت ، خانگی پارٹنر شپ ماڈل پروگرام کو روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر صحت و طبابت حکومت آندھرا پردیش مسٹر کے سرینواس راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ درحقیقت گنٹور گورنمنٹ ہاسپٹل میں تجرباتی اساس پر حکومت خانگی پارٹنر شپ ماڈل پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ۔ وزیر موصوف جنہوں نے گذشتہ دن گورنمنٹ جی جی ہاسپٹل کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ’ پی پی پی ‘ ماڈل پروگرام میں دل کی تبدیلی کروا لے کر سٹی وارڈ میں زیر علاج ایڈوکونڈلو کی بذات خود مزاج پرسی کی اور اس مریض کی صحت کے تعلق سے ڈاکٹروں کے ذریعہ مکمل واقفیت حاصل کیں ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی ( مریض ) صحت کافی بہتر ہے اور سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر ڈی ایس راجو نائیڈو نے بتایا کہ آئندہ چار پانچ یوم میں دواخانہ سے ڈسچارج کردیا جائے گا ۔ وزیر صحت و طبابت نے بتایا کہ آندھرا پردیش حکومت کے شعبہ صحت میں ایڈوکونڈلو کا پہلا دل کی تبدیلی کا آپریشن ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں پی پی پی ماڈل پروگرام پر عمل آوری کا منصوبہ و سوچ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی ہے اور اس پروگرام کے ذریعہ سوپر اسپیشالیٹی ڈاکٹرس کی کمی کو دور کرنے کا یہی ایک بہتر طریقہ ہے ۔ مسٹر کامنینی سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں ڈاکٹروں کی مخلوعہ تمام جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں آئندہ ماہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات میں چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ہاتھوں ’ ٹیابس TABS ‘ عطا کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT