Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے وزیر آئنا پاتروڈو حادثہ میں محفوظ

آندھرا پردیش کے وزیر آئنا پاتروڈو حادثہ میں محفوظ

وشاکھاپٹنم 27 نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے وزیر سی ایچ آئنا پاتروڈو اور انکا پلی کے رکن اسمبلی پی ستیہ نارائنا آج ایک حادثہ میں زخمی ہونے سے بچ گئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں ایک بیل بنڈی پر جا رہے تھے اور ایک بیل اچانک دوڑنے کی کوشش کرنے لگا جس کی وجہ سے بنڈی الٹ گئی ۔ وزیر کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ یہ حادثہ انکاپلی میں اس وقت پیش آیا جب تلگودیشم کی جنا چیتنیا یاترا چل رہی تھی ۔ آئنا پاتروڈو محفوظ ہیں ۔ وزیر کا سکیوریٹی عملہ فوری حرکت میں آگیا جبکہ مقامی افراد نے بیل پر قابو پایا جو شبہ کیا جا رہا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے بچک گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT