Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے چار اضلاع میں طوفان کی تباہ کاریاں

آندھرا پردیش کے چار اضلاع میں طوفان کی تباہ کاریاں

حیدرآباد۔/11نومبر، ( آئی این این ) آندھرا پردیش میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور چار اضلاع کڑپہ، چتور، نیلورو پرکاشم میں اس نے کافی تباہی مچائی۔ چتور میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو افراد پانی میں غرقاب ہوگئے۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے متاثرہ اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی اور راحت کاری اقدامات کے بارے میں ہدایات دیں۔ انہوں نے نقصانات کا تخمینہ تیار کرنے اور متاثرہ افراد کو ممکنہ مدد یقینی بنانے پر زور دیا۔ ضلع کلکٹرس نے چیف منسٹر کو تازہ صورتحال سے واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو فوری راحت پہونچائی جائے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نقصانات کم ہوں ۔ انہوں نے اس صمن میں ضلع کلکٹر کو ہدایات جاری کیں ۔
دیوالی روایتی اندازمیں منائی گئی
حیدرآباد ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست تلنگانہ میں دیوالی روایتی طور پر منائی گئی جہاں ہندو عوام نے آتشبازی کا مظاہرہ کیا ۔ اس بار اشیائے مایحتاج کی قیمتوں میں اضافہ اور ساتھ ہی ساتھ پٹاخے مہنگے ہونے کا اثر دیوالی میں دیکھا گیا ۔ دونوں شہروں میں مختلف مقامات پر لوگوں نے پٹاخے جلائے ۔پولیس کی جانب سے دیوالی کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT