Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے ہر گھر میں گیس کنکشن : نائیڈو

آندھرا پردیش کے ہر گھر میں گیس کنکشن : نائیڈو

حیدرآباد۔/9 نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ سال ماہ جون تک ریاست میں ہر گھر میں گیس کنکشن دینے کے اقدامات کرے گی۔ نائیڈو نے وجئے واڑہ شہر کے مضافاتی علاقہ جکم پوڈی کالونی میں 52 کروڑ کے مصارف سے تعمیر کردہ اسکول ، ہاسپٹل ، کمیونٹی ہال اور ڈرینج سسٹم کا افتتاح کیا ۔
کرتے ہوئے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالونی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ عوامی زندگی کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جکم پوڈی کالونی راجدھانی امراوتی کے بالکل قریب ہے لہذا اس علاقہ کے نوجوانوں کو راجدھانی میں ملازمتیں ضرور فراہم ہوں گی اور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے ضرورت کے مطابق قابلیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہری علاقوں میں زندگی بسر کرنے والی خواتین کی آمدنی کے وسائل کا جائزہ لیا جانا چاہیئے تاکہ انہیں حکومت کی جانب سے میپما (MEPMA) کے ذریعہ مناسب مدد فراہم کی جاسکے۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے جکم پوڈی علاقہ کی تیز رفتار ترقی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں مختلف ترقیاتی اقدامات کئے جارہے ہیں اور بالخصوص جکم پوڈی میں جونیر کالج کیلئے عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے زائد واٹر پلانٹ کا قیام عمل میں لانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT