Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا کو خصوصی موقف مسائل کا حل نہیں : وینکیا نائیڈو

آندھرا کو خصوصی موقف مسائل کا حل نہیں : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 9 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینا ہی ریاست کو درپیش تمام مسائل کا حل نہیں ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کے مسئلہ پر نیتی آیوگ کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ملک میں گیارہ ریاستوں کو خصوصی درجہ حاصل ہے ۔ اسکے باوجود وہ مرکزی حکومت سے اضافی فنڈز کا مطالبہ کر رہی ہیں۔  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خصوصی ریاست کا موقف مسائل کا حل نہیں ہے ۔ اس مسئلہ پر احتجاج کرنے پر کانگریس کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے خود اپنے اقتدار کو ریاست کو خصوصی درجہ دینے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اور اب احتجاج کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT