Tuesday , May 23 2017
Home / جرائم و حادثات / آندھرا یونیورسٹی کے پرچہ سوالات کا افشا ۔ سات افراد گرفتار

آندھرا یونیورسٹی کے پرچہ سوالات کا افشا ۔ سات افراد گرفتار

وشاکھاپٹنم 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھرا یونیورسٹی بی ایس سی سال آخر کے پرچہ سوالات کے افشا کے سلسلہ میں سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان میں ایک خانگی کالج کا پرنسپل اور چار طلبا بھی شامل ہیں۔ پولیس کے بموجب یہ پرچہ 16 مارچ کو افشا ہوا تھا اور آندھرا یونیورسٹی کے حکام کو افشا ہوئے پرچہ کی نقل کے ساتھ ایک واٹس اپ پیام موصول ہوا تھا ۔ یہ پیام امتحان سے ایک گھنٹہ قبل مل گیا تھا ۔ اس کے بعد رجسٹرار وی اوما مہیشور راؤ نے بی ایس سی سال آخر کے ریاضی کے پرچہ کو منسوخ کردیا تھا ۔ اس افشا کی پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT