Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آندھرا ۔ ٹاملناڈو رانجی ٹرافی دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

آندھرا ۔ ٹاملناڈو رانجی ٹرافی دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

چینائی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا اور ٹاملناڈو کے مابین چار روزہ گروپ بی رانجی ٹرافی میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے امپائروں نے آج کھیل نہ ہونے کا اعلان کیا ۔ پہلی اننگز میں آندھرا کی ٹیم 203 رنوں پر آوٹ ہوگئی تھی جب اس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا تھا ۔ جواب میں ٹاملناڈو نے صرف ایک اوور بیٹنگ کی تھی اور ابھی اپنا کوئی کھاتہ نہیں کھولا تھا ۔ آج آن فیلڈ امپائروں نے میدان کے تین مرتبہ معائنے کئے اور سہ پہر تین بجے یہ فیصلہ کیا کہ آج کھیل نہیں ہوگا ۔ میدان کھیل کے قابل نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT