Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا EAMCET (میڈیسن) ایم ایس کے طلباء کی ایک بار پھر بہترین کارکردگی

آندھرا EAMCET (میڈیسن) ایم ایس کے طلباء کی ایک بار پھر بہترین کارکردگی

حیدرآباد ۔ 21 مئی (پریس نوٹ) EAMCET ایمسٹ امتحان کو لیکر جہاں ریاست بھر کے طلباء کشمکش میں ہیں، وہیں ایم ایس کے 8 طلباء نے آندھرا EAMCET (میڈیسن) میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ آج جاری (Medicine) AP EAMCET کے نتائج میں ایم ایس کے 8 طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1000 کے اندر رینک حاصل کیا ہے۔ ایم ایس کے ڈائرکٹر معظم حسین نے آج یہاں اس کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ایس کے 8 طلباء کو AP EAMCET (Medicine) میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔ ان تمام 8 طلباء نے 1000 رینک کے اندر رینک حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ AP EAMCET (Medicine) انتہائی مشکل امتحان مانا جاتا ہے کیونکہ اس امتحان میں دونوں ریاستوں کے طلباء شریک ہوتے ہیں۔ اس امتحان میں سب سے بہترین رینک 146 ہے جو ذیشان احمد جلیلی (ہال ٹکٹ نمبر : 974500857 کو حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ دیگر طلباء کے رینک اس طرح ہیں۔ (1) ذیشان احمد جلیلی ہال ٹکٹ نمبر 974500857، 146 رینک، (2) محمد عبدالعظیم ہال ٹکٹ نمبر 974450083، 332 رینک، (3) ظبیہ خاتون (ہال ٹکٹ نمبر 974511608، 341 رینک، (4) ملیحہ مظہر ہال ٹکٹ نمبر 974480223، 399 رینک، (5) سید انور ہال ٹکٹ نمبر 97451743، 615 رینک، (6) شعیب احمد قریش ہال ٹکٹ نمبر 975420603، 628 رینک (7) ایم عبدالباسط صدیقی ہال ٹکٹ نمبر 974510469، 813 رینک (8) فرحہ عرشین ہال ٹکٹ نمبر 974471244، 815 رینک۔ وہیں حالیہ میں جاری علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیکل انٹرنس امتحان کے نتائج میں ایم ایس کے 12 طلباء نے میڈیکل سیٹ حاصل کی۔ ایم ایس مینجمنٹ نے اس شاندار کامیابی پر طلباء اور اولیائے طلباء سمیت تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہمارے بچے دیگر ریاستوں کے بمقابلہ جاتی امتحانوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT