Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرپردیش کے ملازمین کو تمام تر سہولتیں

آندھرپردیش کے ملازمین کو تمام تر سہولتیں

حیدرآباد ۔ 19 جون ( سیاست نیوز)  حکومت آندھراپردیش شہر حیدرآباد سے ریاستی راجدھانی امراوتی کو منتقل ہونے والے سرکاری ملازمین کو تمام تر سہولتیں  فراہم کرے گی ۔ اس  بات کا وزیر زراعت حکومت آندھراپردیش مسٹر بی پلاراؤ نے انکشاف کیا ۔ وزیر موصوف جنہوں نے  گنٹور میں فینسی جنرل مرچنٹس اسوسی ایشن  کے زیر اہتمام منظم کردہ خدمت پروگرام میں حصہ لیا تھا ۔  اس موقعہ پر وزیر زراعت نے اپنا اظہار خیال کیا اور بتایاکہ سرکاری ملازمین  اسوسی ایشن کے قائدین کی خواہش کے مطابق 600  خاتون ملازمین کے لئے ریسیڈنسی کامپلکس کو فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران سرکاری  ملازمین آندھراپردیش کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ مسٹر پی پلاراؤ نے مزید کہا کہ عوامی توقعات اور حکومت  کے مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جاریہ ماہ 27 جون تک سرکاری ملازمین سے راجدھانی منتقل ہونے کی پرزور خواہش کی ۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت آندھراپردیش کے تمام  سرکاری ملازمین و عہدیداروں  کو راجدھانی منتقل ہونے پر انہیں درکار تمام  سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اور دی جانے والی ان سہولیات کو پیش نظر ہی ملازمین آندھراپردیش شہر حیدرآباد سے امرواتی منتقل ہونے کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT