Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / آنندی بین پٹیل صرف کٹ پتلی، اصل سازشی کو جانا چاہئیے : عام آدمی پارٹی

آنندی بین پٹیل صرف کٹ پتلی، اصل سازشی کو جانا چاہئیے : عام آدمی پارٹی

احمد آباد ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کے استعفیٰ سے صورتحال تبدیل نہیں ہوگی ۔ کیونکہ وہ تو صرف ’’کٹ پتلی‘‘ ہیں ۔ کلیدی سازشی کو تبدیل کیا جانا چاہئیے تاکہ تبدیلی لائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا واہمہ ہوگا کہ آنندی بین پٹیل کی تبدیلی سے ریاستی صورتحال تبدیل ہوجائے گی ۔ اس وقت تک صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جب تک کہ عصری سازشی کو برطرف نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ ہم سازشی کون ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT