Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آنند پوڈیم سے بہت دور رہ گئے مگر جیت کے ساتھ ایونٹ کا اختتام

آنند پوڈیم سے بہت دور رہ گئے مگر جیت کے ساتھ ایونٹ کا اختتام

برلن ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق ورلڈ چمپئن وشواناتھن آنند نے ورلڈ ریپڈ چمپئن شپ کا مثبت انداز میں اختتام کیا اور آخری روز پانچ بازیوں میں چار پوائنٹس اسکور کئے لیکن ہندوستانی اسٹار قطعی درجہ بندی میں 13 ویں مقام کیلئے ٹائی کے بعد 25 ویں مقام پر ہی اختتام کرسکے۔ یہ سہ روزہ ایونٹ کا اختتام میگنس کارلسن کے دفاعِ خطاب کے ساتھ ہوا۔ ناروے کے شاطر نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا اور مجموعی طور پر 11.5 پوائنٹس لئے۔

 

تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی
سی ڈیویژن فٹبال لیگ
حیدرآباد ، 13 اکٹوبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن ’’C‘‘ ڈیویژن فٹبال لیگ 2015-16ء کا گزشتہ روز آغاز ہوا۔ افتتاحی میچ میں او کے اسپورٹنگ نے ینگ اسپورٹنگ نے عثمانیہ یونیورسٹی گراؤنڈز پر 4-2 سے ہرایا۔ ٹی ایف اے آنرری سکریٹری جی پی پالگنا کے بموجب او کے ٹیم کیلئے امیت (چھٹا منٹ)، شیخ فیض (36) اور محمد فیض (52 اور 58 واں منٹ) نے گول بنائے۔ شکست خوردہ ٹیم کیلئے ماجد نے 8 ویں اور 57 ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT