Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آنند کے ہاتھوں ٹوپالوف کو شکست

آنند کے ہاتھوں ٹوپالوف کو شکست

ماسکو۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شطرنج کی کینڈیڈ سیٹس ٹروفی کے پہلے راؤنڈ میں وشواناتھن آنند نے بلغاریہ کے وسیلین ٹوپالوف کو انتہائی سخت مقابلے میں شکست دے دی۔ آنند نے جو پانچ مرتبہ عالمی چمپین رہ چکے ہیں، آج مقابلیل میں برخلاف توقع بہتر مظاہرہ کیا۔ آنند آج کے واحد فاتح کی حیثیت سے اُبھر سکتے ہیں کیونکہ 3 کے منجملہ 2 بازیاں برابری پر ختم ہوگئیں اور سال کے اس سب سے بڑے مقابلے میں انہوں نے پہلا راؤنڈ جیت لیا جس کے ساتھ ہی آئندہ مقابلوں کیلئے ان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ آنند کی کامیابی میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج شاید قسمت نے بھی ان کا ساتھ دیا کیونکہ ٹوپالوف اپنی کئی اہم چالوں کا موثر استعمال نہیں کرسکے۔ ٹوپالوف نے چالاکی کیساتھ پیادوں کی قربانی دی اور آنند پیادہ بٹورتے رہے، تاہم ٹوپالوف کھیل کے وسط میں ’فیل‘ کی قربانی دینے کی بہترین حکمت عملی موثر طور پر استعمال نہیں کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT